آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Saturday 8 September 2018

Bi Amman - NCERT Solutions Class VII Urdu

بی امّاں
CourtesyNCERT
سوچیے اور بتائیے۔
1۔بی امّاں کا تعلق کس خاندان سے تھا؟
جواب: بی امّاں کا تعلق رئیس اور منصب داروں کے خاندان سے تھا۔

2۔بی امّاں کے خاندان میں وطن سے محبت کس بات سے ظاہر ہوتی ہے؟
جواب: ۱۸۵۷ میں اس خاندان نے طے کیا کہ اگر دلی اور میرٹھ کی طرح امروہہ میں بھی آزادی کی جدو جہد شروع ہوئی تو ہم انگریزی حکومت کے خلاف کھڑے ہو جائیں گے اور اپنی حکومت قائم کرلیں گے۔ اس بات سے معلوم ہوتا ہے کہ بی امّاں کے خاندان میں ہمیشہ سے وطن سے محبت پائی جاتی ہے۔

3۔انگریزوں سے سمجھوتے کی بات پر بی امّاں نے کیا کہا تھا؟
جواب: بی امّاں نے کہا گورنمنٹ یہ جان لے کہ اپنی تکلیفوں سے بچنے کے لیے اگر وہ (علی برادران) کسی ایسی بات کا اقرار کرلیں گہ جو ان کے مذہبی احکام یا ملکی فائیدوں کے ذرا بھی خلاف ہو تو مجھے یقین ہے کہ اللہ پاک میرے قلب کو اتنی مضبوطی اوران سوکھے جھریاں پڑے ہاتھوں میں اتنی طاقت دے گا کہ میں اس وقت ان دونوں کا گلا گھونٹ دوں گی۔

4۔شوہر کے انتقال کے بعد بی امّاں نے اپنے بچّوں کی پرورش کس طرح کی؟
جواب: بی امّاں نے ان دونوں بھائیوں کی تربیت اس ڈھنگ سے کی کہ آگے چل کر محمد علی اور شوکت علی نے انگریزی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا۔ بی امّاں نے اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے اپنا زیور بھی رہن رکھ دیا۔

5۔علی برادران بی امّاں سے ملنے رامپور گئے تو انگریزوں نے  ان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟
جواب: انگریزوں نے انہیں ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔

6۔بی امّاں کی آخری خواہش کیا تھی؟
جواب: ان کی خواہش تھی کہ ہندوستان کی آزادی اور ہندو مسلم اتحاد اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے
آزادی : غلامی
نفرت : الفت
اقرار : انکار
رئیس : فقیر
شروع : ختم
مبارک : نا مبارک

نیچے لکھے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
بزرگ : ہمیں اپنے بزرگوں کی عزت کرنی چاہیے۔
اصرار : عوام آزادی کے لیے اصرار کرنے لگے۔
تربیت : بی امّاں نے اپنے بیٹوں کو اچھی تربیت دی۔
رخصت : وہ لندن کے لیے گھر سے رخصت ہوئے۔
حوصلہ : اس نے حوصلے سے کام لیا۔
خواہش : بی امّاں کو آزاد ہندوستان دیکھنے کی خواہش تھی۔

خالی جگہ کو صحیح لفظ سے بھریے
1۔ مولانا محمد علی جوہر کی والدہ بی امّاں کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
2۔ بی امّاں کا تعلق رئیسوں اور منصب داروں کے خاندان سے تھا۔
3۔ انگریزوں کے مظالم کی داستانیں بھی بزرگوں ۔سے سن رکھی تھیں۔
4۔ علی برادران نے قلم اور زبان کے ذریعہ انگریزوں کے خلاف آواز بلند کی۔
5۔ انگریز حکومت نے انہیں ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔
6۔ ہندوستان کی آزادی اور ہندو مسلم اتحاد کو وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں۔


دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری