آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Wednesday 19 February 2014

پھول نہ توڑیں


Tuesday 18 February 2014

اب گوگل گھر بیٹھے کرائے گا تاج محل کی سیر

دنیا کے ساتویں عجوبے تاج محل کو اب گوگل ہندوستانی وزارتِ ثقافت کے ساتھ مل کر آپ کی کمپیوٹراسکرین تک لانے کے منصوبے پر کام کررہا  ہے۔اب دنیا بھر کے لوگ محض ایک کلک سے ہندوستان کے مشہور سیاحتی مقامات کی سیر کرسکیں گے۔
خبر وں کے مطابق اس منصوبے کے لیے تاج محل سمیت ہندوستان کے 99 تاریخی مقامات کو گوگل اسٹریٹ ویو میں شامل کیا گیا ہےجس میں تاج محل کے علاوہ قطب مینار اور اجنتا ایلورا کی گپھائیں بھی شامل ہیں۔سترہویں صدی عیسوی میں تعمیر ہونے والا یہ مقبرہ دنیا میں مغل طرزِ تعمیر کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔چونکہ گوگل کی اسپیشل کار تاج محل میں داخل نہیں ہو سکتی اس لئے گوگل نےکمر پر لادنے والے ٹریکر کیمروں کی مدد سے اب اس کا ڈیجیٹل نقشہ بنا نے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ اب تک ان کیمروں کی مددسے امریکہ کی گرینڈ کینیئن اور دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے ڈیجیٹل نقشے تیار کیے گئے ہیں۔
گوگل کا ٹریکر کیمرا مختلف زاویوں پر نصب اپنے 15 عدسوں کی مدد سے مسلسل تصویریں کھینچتا ہے اور پھر ان تصاویر کو جوڑ کر سافٹ ویئر کی مدد سے دیکھنے والوں کو 360 ڈگری کی تصویر فراہم کی جاتی ہے جس سے ناظرین کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ خود اس مقام پر موجود ہیں۔

یاد رہے کہ تاج محل کے تمام حصے سیاحوں کے لئے نہیں کھولے گئے ہیں اور بادشاہ شاہ جہاں اور ممتاز محل کے مزار تک سیاحوں کی رسائی نہیں ہے لیکن گوگل کا تاج محل کا ورچوئل ٹور سیاحوں کو گھر بیٹھے اس مقبرے کے ان مقامات کی بھی سیر کروائے گا جہاں حقیقی زندگی میں عام سیاحوں کی بھی رسائی نہیں۔

Monday 17 February 2014

غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جوگا سنگھ انور

آئینہ  آپ کے لئے لایا ہے اردو شاعری کا ایک نیا باب۔ اس کے تحت آپ ان شعرا کے کلام پڑھیں گے جنہوں نے ہند و پاک کے مشاعروں میں خوب نام کمایا اور سامعین کے دلوں میں اپنا ایک خاص مقام بنایا۔

غزل
جوگا سنگھ انور

بہک بھی سکتا ہوں توبہ کی چاہتیں لکھ دے
گناہگار ہوں تیرا تو رحمتیں لکھ دے

گھروں کا چَین مبارک ہو پائے نازک کو
ہمارے نام زمانے کی ہجرتیں لکھ دے

ہم ایک چھت کے تلے بھی جدا جدا کیوں ہیں
گھروں کے ساتھ دِلوں میں بھی قربتیں لکھ دے

ہماری نسل ہے پھر ایک کربلا میں اسیر
خدایا پیاس میں کچھ اور شدتیں لکھ دے

قلم ، کتاب، شرارت، کھلونے بے فکری
ہمارے عہد کے بچوں کی قسمتیں لکھ دے


ग़ज़ल
जोगा सिंह अनवर

बहक भी सकता हूँ तौबा की चाहतें  लिख दे
गुनाहगार हूँ तेरा तो रहमतें लिख दे

घरों का चयन मुबारक हो पाए नाज़ुक को
हमारे नाम ज़माने की हिजरतें लिख दे

हम एक छत के तले भी जुदा जुदा क्यों हैं
घरों के साथ दिलों में भी कुर्बतें लिख दे

हमारी नसल है फिर एक कर्बला में असीर
ख़ुदाया प्यास में कुछ और शिद्दतें लिख दे

क़लम , किताब, शरारत, खिलौने बेफ़िकरी
हमारे अह्द के बच्चों की क़िस्मतें लिख दे

Sunday 16 February 2014

خبر پر نظر

راشٹریہ سہارا، ۱۶ فروری  ۲۰۱٤








میری نظر:

Saturday 15 February 2014

آج کا برتھ ڈے بوائے


آئینہ جدید اپنے قارئین کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔

سالگرہ مبارک

میں مصور ہوں

یمنیٰ عثمانی، ٹیگور اکیڈمی، کلاس ہفتم، جمشید پور
Yumna Usmani, Tagore Academy, Class VII, Jamshedpur

Friday 14 February 2014

جن لوک پال بل

آج کی اہم خبر

کانگریس اور بی جے پی نے دلی ودهان سبها میں 'جن لوک پال بل' پیش نہیں ہونے دیا. بل پیش کرنے کی حمایت میں 27 ووٹ جبکہ مخالفت میں 42 ووٹ پڑے.

سالگرہ مبارک


آئینہ جدید اپنے قارئین کی حوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔

سالگرہ مبارک

Thursday 13 February 2014

محبوب الٰہی کے عرس کے موقع پر خصوصی پیش کش

علامہ اقبال بہ درگاہ حضرت محبوب الہی

فرشتے پڑهتے ہیں جس کو وہ نام ہے تیرا
بڑی جناب تری فیض عام ہے تیرا
ستارے عشق کےتیری کشش سے ہیں قائم
نظام مہر کی صورت نظام ہے تیرا
تری لحد کی زیارت ہےزندگی دل کی
مسیح وخضر سے اونچا مقام ہے تیرا

Wednesday 12 February 2014

گیارہویں شریف

گیارہویں شریف(فاتحہ یازدہم)

 بغداد سے جیلان جاتے ہوئے اس  قافلہ کے قصہ سے شاید ہی کوئی شخص نا واقف ہو جس میں ہر عمر کے لوگوں کے ساتھ ایک آٹھ سال کا بچہ بھی تها جو حصول علم  کے لئے جیلان جارہا تھا. . جسکی ماں نے چالیس دینار اس کی شیروانی کی اندرونی جیب میں سی دیئے تهے .رخصت کے وقت ماں نے کبھی  جهوٹ  نہ بولنے کی نصیحت کی تهی اور کہا تھا جهوٹ بولنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہو جاتا ہے. راستہ میں ڈاکووں کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا قافلہ والوں کا مال و اسباب لوٹا جا رہا  تھا اسی دوران ڈاکووں کے سردار کی نظر بچے پر پڑی. اس نے پوچھا "تمہارے پاس کیا ہے". بچے نے جواب دیا "چالیس دینار". مگر تلاشی میں کچھ نہ ملا، پوچهنے پر بچے نے جواب دیا، "وہ دینار میری ماں نے اندرونی  جیب میں سی دیئے ہیں. جیب پهاڑنے پر چالیس دینار برآمد ہو گئے سردار  حیران ہوگیا اور سوال کیا "جب والدہ نے اتنی حفاظت سے سی دیا تها تو تم نے کیوں بتا دیا". بچے نے جواب دیا ماں کی نصیحت تهی ،"جهوٹ کبهی نہ بولنا" سردار کی آنکھوں میں آنسو آ گئے اس نے قافلے والوں کا سارا سامان واپس کر دیا اور تائب ہوگیا اور اس کا پورا گروہ بهی. جس بچے کی صداقت نے ڈاکووں کے گروہ کو اللہ والا بنا دیا وہ کوئی اور نہیں حضرت غوث الثقلین شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ تهے، جنکا نام عبدالقادر اور کنیت ابو محمد تهی. آپ کا سن ولادت 470ه  اور وہ خطہ جہاں آپ پیدا ہوئے بغداد شریف کے قریب قصبہ جیلان ہے. نور نبوت سے معمور خاندان میں پیدا ہونے والی یہ شخصیت نجیب الطرفین سید ہے، والد محترم کا نام ابو صالح تها اور آپ آل حسن میں  تهے اور والدہ محترمہ کا نام ام الخیر فاطمہ تها جو حسینی تھیں. آپ نہایت ذهین اور حافظہ کے تیز تهے. آپ کی ولایت کے جوہر بچپن سے ظاہر ہونے لگے تھے. آپ کی تاریخ وصال 11  ربیع الثانی ہے.آپ 561 ه میں 91 برس کی عمر میں بغداد شریف میں واصل بحق ہوئے. آپ کا مزار مبارک مرجع خلایق ہے. 11ربیع الثانی کو بر صغیر کے مسلمان اسی مناسبت سے گیارہویں شریف کے نام سے یاد کرتے ہیں اور چہار سو  قل و فاتحہ اور لنگر کا اہتمام کرتے ہیں.  
 بدہ دست یقین اے دل بدست شاہ جیلانی
 کہ دست او بود اندر حقیقت دست یزدانی
 سگ دربار میراں شو چوں خواہی قرب ربانی
 کہ بر شیراں شرف دارد سگ دربار جیلانی 
"امیمہ قادری

خوش خبری