حال ہی میں فیس بک اور وھاٹس ایپ کے درمیان ڈیل ہوئی تھی ، جس میں فیس بک نے وھاٹس ایپ کو خرید لیا تھا . ابھی ڈیل ہوئے 3 دن ہی گزرے تھے کہ وھاٹس ایپ کا سرور ڈاؤن ہو گیا جس سے دنیا بھر کے تقریبا 450 ملین یوزرس کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا . کچھ لوگ اپنے دوستوں سے وھاٹس ایپ پر رابطہ نہیں کر پا رہے تھے ، تو کچھ کا
کہنا تھا کہ ان کے پیغام نہیں جا رہے ہیں .
آئینہ نے کل گوگل کے سرور ڈاؤن ہونے اور اس کی جگہ یاہو کے لینے پر جن خدشات کا اظہار کیا تھا جو درست ثابت ہوئے۔بڑی کمپنیوں کے درمیان بلین ڈالرس کی ڈیل کو لے کر شروع ہونے والی چپقلش خطرناک رخ اختیار کرے اس سے پہلے ہی ان کمپنیوں کو درمیانی راستہ تلاش کر لینا چاہئے ورنہ مسابقت کی اس جنگ میں صارفین کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ بہت سارے یوزرس کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ اس ڈیل کو بریک کر دینا چاہئے۔
وھاٹس ایپ نے ٹوئٹر پر لکھا تھا ، " ہمیں افسوس ہے کہ سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے . ہم جلد ہی اسے درست کر لیں گے اور آپ پھر سے سہولت کا لطف اٹھا پائیں گے ۔‘‘
0 comments:
Post a Comment