آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Monday 20 August 2018

(Tulip) گل لالہ یا نرگس

گل لالہ یا نرگس (Tulip)



گل لالہ یا نرگس دنیا میں پائے جانے والے سب سے خوبصورت اور مقبول پھولوں میں سے ایک ہے۔انگریزی میں اسے Tulip کہتے ہیں۔ جنگلی ٹیولپ کی تقریباً 75 قسمیں ہیں۔ اور مختلف چنندہ اختلاط سے اس کی تقریباً تین ہزار قسمیں تیار کی جاتی ہیں۔اس پھول کا تعلق وسطی ایشیا سے ہے۔ اسے 16 ویں صدی میں یوروپ لے جایا گیا۔ یہ 16 ویں صدی کے وسط میں عثمانی سلطان سلیمان محتشم کے قسطنطنیہ کے محل سے نیدر لینڈ کے سفیر کے ذریعہ نیدر لینڈ پہنچا اورپھر اس کا ساری دنیا میں رواج ہوگیا۔  آج گل لالہ دنیا بھر میں پایا جاتا ہے۔یہ موسم بہار کے سرد حصہ میں ہوتا ہے۔یعنی یہ ٹھنڈے موسم میں پروان چڑھتا ہے۔کم درجہ حرارت میں مناسب موسم اس کے بیج کی نشو و نما کے لیے مناسب ہوتا ہے۔
گل لالہ کا رنگ اس کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔ اس کے پھول پیلے، نارنگی، گلابی، لال اور جامنی کے مختلف شیڈوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ کچھ پھول مختلف رنگوں کے ملاپ سے پیدا کیے جاتے ہیں۔
لالہ کے پھول کٹورا نما ہوتے ہیں۔ اس میں تین پنکھڑیاں اور تین سیپلیں ہوتی ہیںچونکہ پنکھڑیاں اور مسند گل ایک ہی شکل کی ہوتی ہیں اس لیے اس کانام ٹیپَلس رکھا گیا۔ ٹیپل پھول کے بیرونی گھیرے کا ایک حصے کو کہتے ہیںجس میں سنبلہ ار پتیاں ایک ساتھ ہوتی ہیں۔
ٹیولپ کا نام ترکی زبان سے لیا گیا۔ ترکی میں اسے قومی پھول کا درجہ حاصل ہے۔ترکی زبان میں ٹیولپ کے معنی  مخروطی شکل کے ہیں کیونکہ دیکھنے میں یہ ترکی ٹوپی کے بالکل مشابہ لگتا ہے۔
عام طور سےگل لالہ میں دو سے چھ پتیاں ہوتی ہیں۔لیکن اس کی بعض قسموں میں 12 پتیاں تک ہوتی ہیں۔
 گل لالہ کی جڑ پیاز کی مانند ہوتی ہےاور یہ زمین میں 4 سے 6 انچ تک دھنسی ہوتی ہے۔ اس کی مٹی نم رکھی جاتی ہے۔ گل لالہ زیادہ مدت  تک باقی نہیں رہتا لیکن یہ پھول زمین سے الگ کیے جانے کے بعد بھی پیدا ہوتا رہتا ہے۔
گملے میں ایک انچ تک کی لمبائی والا ٹیولپ پیدا کیا جاسکتا ہے۔
یہ فنگل،بیکٹیریا اور وبائی بیماریں سے متاثر ہوتا ہے۔خرگوش ،چوہے اور گلہریاں  ٹیولپ کھانا پسند کرتے ہیں۔جبکہ گھوڑے، بلیوں اور کتوں کے لیے ٹیولپ کھانا خطرناک ہو سکتا ہے۔ اس سے ایسے کیمیاوی اجزا خارج ہوتے ہیں جس سے الرجی ہوسکتی ہے۔
گل لالہ کی عمر بہت زیادہ نہیں ہوتی اور عام طور سے یہ تین سے سات دنوں تک زندہ رہتا ہے۔
کشمیر کے سری نگر میں نرگس کے پھولوں کے باغ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایشیا کا سب سے بڑا باغ ہے۔سری نگر میں نرگس کے پھولوں کے باغ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی مختلف رنگوں میں نہا جاتے ہیں۔
کشمیر میں گل لالہ یا نرگس کے پھولوں کی کاشت تجارتی مقصد سے کی جاتی ہے اور یہ دورے ملکوں کو برآمد بھی کیا جاتا ہے۔سر نگر کے ٹیولپ گارڈن کے بارے میں کہا جاتا ہےکہ یہ ایشیا میں گل لالہ کا سب سے بڑا باغ ہے۔ نرگس کے ان باغوں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے پھولوں کی قالین بچھی ہے۔بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ منظر اس قدر دلکش اور پرسکون ہوتا ہے کہ کوئی ذی روح اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
گل لالہ کو اردو شاعری میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ اور اسے مختلف علامتوں کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔اقبال کا یہ محبوب پھول ہے۔ کہتے ہیں
پھر چراغ لالہ سے روشن ہوئے کوہ و دمن

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری