آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Sunday 9 September 2018

Salim Ali - NCERT Solutions Class VII Urdu

سالم علی
CourtesyNCERT
Courtesy NCERT
سوچیے اور بتائیے۔
1۔  سالم علی کا اصل نام کیا تھا؟
جواب: سالم علی کا اصل نام معزالدین عبدالعلی تھا۔

2۔  سالم علی کو اورنیتھولوجسٹ(ornithologist)کیوں کہا گیا ہے؟
جواب: سالم علی پرندوں کے علم کے ماہر تھے اس لیے انہیں ماہر طیور یعنی اورنیتھولوجسٹ کہا گیا ہے۔

3۔  سالم علی کے شکاری چچا کا نام کیا تھا؟
جواب: سالم علی کے شکاری چچا کا نام امیر الدین سید تھا۔

4.  سالم علی نے نیچرل ہسٹری سوسائٹی میں جاکر کون سا کام سیکھا؟
جواب:انہوں نےوہاں چڑیوں کو پہچانا اور مردہ چڑیوں کی کھال میں بھراؤ کرنا سیکھا۔

5۔  سالم علی پوری دنیا میں کیوں مشہور ہوئے؟
جواب: سالم علی نے لمبے عرصے تک پرندوں کا مطالعہ کرتے رہے۔ انہوں نے خاص لمبی مدت تک بیا کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔تین چار مہینوں تک گھنٹوں صبح سے شام تک سالم علی اس چڑیا کے رہن سہن اور عادتوں کا مشاہدہ کرتے رہے۔1930 میں انہوں نے اپنی معلومات کو کتاب کی شکل میں پیش کیا۔اس کتاب سےپوری دنیا میں ان کی شہرت پھیل گئی۔

6۔  1941 میں سالم علی کی کون سی کتاب شائع ہوئی ہے اور اس میں کیا بیان کیا گیا ہے؟
جواب: سالم علی کی1941 میں'دی بک آف انڈین برڈس نامی کتاب شائع ہوئی۔اس کتاب میں رنگین اور خوبصورت تصویروں کے ذریعہ پرندوں کی پہچان کرائی گئی اور اس کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کی گئیں۔

7۔  ’’پوری دنیا میں ان کی خدمات کو قبول کیا گیا‘‘اس جملے کا کیا مطلب ہے؟
جواب: اس جملے کا مطلب ہے کہ سالم علی نے چڑیوں سے متعلق جو معلومات پیش کیں ان کا علم لوگوں کو نہیں تھا۔ اس لیے پوری دنیا نے ان کی معلو مات کو تسلیم کیا اور اعتراف کے طور پر انہیں اعزازات،ڈگریوں اور انعامات سے نوازا۔

8۔  سالم علی کو کون سےقومی اعزاز ملے؟
جواب: حکومت ہند نے سالم علی کو 1958 میں پدم بھوشن، پھر 1976 میں پدم بھشن کا اعزاز دیا۔ یہ ہماری حکومت کا دوسرا سب سے بڑا اعزاز ہے۔

خالی جگہ کو صحیح لفظ سے بھریے
1۔ پرندوں کی دنیا بھی کتنی رنگارنگ دنیا ہے۔
2۔ ملک کے نامور ماہرطیورسالم علی تھے۔
3۔ سالم علی 12 نومبر1896 کو پیدا ہوئے۔
4۔ وہ دس سال کے تھے تو ایک بار کسی شکاری نے ایک گوریّا شکار کیا۔
5۔ سالم نے نیچرل ہسٹری سوسائٹی ،بمبئی کے اعزازی سکریٹری ڈبلیو ملئرڈ سے ملاقات کی۔
6۔ سالم علی نے مردہ چڑیوں کی کھال میں بھراؤ کرنا سیکھ لیا۔
7۔ سالم علی کے پاس کسی یونیورسٹی کی ڈگری نہیں تھی۔
8۔ سالم علی نے علم حیوانات  میں کورس مکمل کیا۔
9۔ انہوں نے کافی لمبے عرصے تک بیا کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔
10۔ سالم علی کو 1976 میں پدم وبھوشن اعزاز دیا گیا۔


نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
پرندوں : سالم علی پرندوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے تھے۔
زندگی : پرندوں کی زندگی کی قدر کرنی چاہیے۔
معلومات : ہمیں پرندوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنی چاہیے۔
فضا : باغ کی فضا خوبصورت ہے۔
اعزاز : پدم وبھوشن ایک بڑا اعزاز ہے۔
خدمات : ہمیں سالم علی کی خدمات کی قدر کرنی چاہیے۔
سالم علی کو اپنی خدمات کا صلہ انعام و اکرام کی صورت میں ملا۔
حکومت : حکومت نے کام میں تعاون کیا۔
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری