آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Editorial

محترمی!
سلام مسنون
آئینہ کی کوشش ہے کہ اس مشکل وقت میں ان طلبہ کے لیے جو اردو کو بہ حیثیت مضمون پڑھتے ہیں آسانیاں فراہم کی جائیں۔ اسی مقصد سے اردو، فارسی و عربی کے ایک انتہائی مقتدر اور باصلاحیت استاد کی سرپرستی میں آئینہ دی مرر کے تحت آئینہ اکیڈمی (آن لائن)کلاس 6 سے کلاس 10 تک کی کتابوں کےاسباق اور ان کے حل آن لائن پیش کر رہی ہے۔یہ خدمت مفت ہے اور اس کے لیے کسی رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔
آپ اپنے طور پر نہ صرف طلبہ بلکہ اردو کے اساتذہ کو اس کے بارے میں بتائیں اور انہیں  ایسی صورت میں جبکہ اسکول بند ہیں اس ویب سائٹ سے روشناس کرائیں تاکہ طلبہ اس سے بھر پور استفادہ کرسکیں۔
وہ پُرخلوص اساتذہ جو طلبہ کی مدد کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں ہمیں اپنے مفید مشوروں اور تعاون سے ضرور نوازیں ۔ ہم ان طلبہ کی آراء کے بھی منتظر ہیں جو اس کوشش کو اپنے اور اپنے دوستوں کے لیے مزید کارآمد بنانا چاہتے ہیں۔
آئینہ نے آڈیو/ویڈیو سیریز کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔جس کے تحت ہم نصاب سے متعلق کہانیاں، نظمیں، اور دیگر اسباق پیش کرتے ہیں ساتھ ہی دیگر زبانوں کی کہانیوں کی تلخیص بھی پیش کررہے ہیں۔
ہمیں آپ سب کی فعال شرکت کا شدّت سے انتظار ہے۔
خیر اندیش
ایم ایم    


چیف ایڈیٹر


آئینہ دی مرر
آئینہ اکیڈمی
رابطے کا پتہ:


پیارے بچّوں!
 اردو ایک بہت پیاری اور آسان زبان ہے۔ تم ایک بار اس زبان میں مہارت حاصل کرلو تو یہ خود بہ خود تم کو اپنا گرویدہ بنالے گی۔ یعنی تم اس زبان کے بنا رہ نہیں پاؤگے۔ انٹرنیٹ کے زمانے میں اس کا پڑھنا اور سمجھنا اور بھی آسان ہو گیا ہے۔ اسکول میں اگر یہ زبان تمہیں مشکل لگتی ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ہم نے اس کا حل ڈھونڈھ لیا ہے۔ انٹرنیٹ پر جہاں دسرے سبجیکٹ کے حل موجود ہیں۔ ہم نے بھی این سی ای آر ٹی کی مختلف درجات کی اردو کتابوں کے سوال نامے کا حل یہاں پیش کیا ہے۔ یہ صرف آپ کی سہولت کے لیے ہے آپ اس پر مکمل انحصار نہ کریں بلکہ اس سے سیکھیں اور اپنے جوابات خود لکھیں۔
 ہم چاہتے ہیں کہ آپ کو جہاں بھی کچھ دشوار لگے ہم سے پوچھیں۔
اردو لکھنے پڑھنے اور سیکھنے میں جو بھی مدد آپ کوچاہیے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
 ممکن ہے آپ کی کتاب اس سے الگ ہو۔ پریشان نہ ہوں آپ صرف اپنے سوال ہمیں بھیجیں۔اور اس کا جواب پائیں۔
 ہر سبق کے نیچے تبصرے کی جگہ موجود ہے وہاں آپ  اپنے سوالات لکھیں۔ پہلی فرصت میں اس کا جواب دیا جائے گا۔ 
ہمارا مقصد آپ کو اردو سکھانا اور نصابات کے حل میں آپ کی مدد کرنا  ہے۔ 
مفت ، بالکل مفت

ہم شکرگزار ہیں قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر جناب ڈاکٹر عقیل احمد اور اردو اکادمی دہلی کے وائس چیئرمین  جناب ڈاکٹر شہپر رسول کے جنہوں نے اردو زبان کی خدمت میں کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھی ہے۔ یقیناً وہ آئینہ کی اس کوشش کو سراہیں گے اور اپنے مفید مشوروں سے ہمیں نوازیں گے۔

 اردو لکھنے، پڑھنے اور سیکھنے میں آپ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار!

چیف ایڈیٹر#### 
  

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری