آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Wednesday 17 October 2018

Ek Makda Aur Makkhi - NCERT Solutions Class VII Urdu

مکڑا اور مکھی
علامہ اقبال
CourtesyNCERT
Courtesy NCERT


سوچیے اور بتائیے
1۔ مکڑا مکھی کو اپنے گھر کیوں بلانا چاہتا تھا؟
جواب: مکڑا مکھی کو اپنے گھر بلانا چاہتا تھا کیونکہ وہ بھوکا تھا اور وہ مکھی کو کھانا چاہتا تھا۔ 

2۔ ’’جو آپ کی سیڑھی پر چڑھا پھر نہیں اترا‘‘ سے کیا مراد ہے؟
جواب: اس کا مطلب یہ ہے کہ جو بھی مکڑے کے گھر میں جاتا تھا وہ کبھی واپس نہیں آتا تھا۔

3۔ مکھّی نے مکڑے کو فریبی کیوں کہا؟
جواب: کیونکہ وہ مکڑے کی فطرت سے واقف تھی کہ وہ دھوکے سے بلاکر دوسروں کو کھا جاتا ہے۔

4۔ مکڑے نے اپنے گھر کی کیا کیا خوبیاں بیان کی ہیں؟
جواب: مکڑے نے کہا کہ اس کے گھر میں باریک پردے لگے ہیں، دیواروں پر شیشے لگے ہیں اور مہمانوں کے لیے نرم بچھونے بھی ہیں۔

5۔ مکھّی مکڑے کی باتوں میں کس طرح آگئی؟
جواب: مکڑے نے مکھی کی تعریفیں شروع کردیں اور اس کی خوشامدیں کیں یہاں تک وہ اس کی باتوں میں آگئی۔

مصرعوں کو مکمل کیجیے
1۔ اس راہ سے ہوتا ہے گزر روز تمہارا
2۔ اپنوں سے مگر چاہیے یوں کھنچ کے نہ رہنا
3۔ اُڑتی ہوئی آئی ہو خُدا جانے کہاں سے
4۔ مکڑے نے کہا دل میں سُنی بات جو اس کی
5۔ مکھّی نے سنی جب یہ خوشامد تو پسیجی
6۔ آرام سے گھر بیٹھ کے مَکھّی کو اُڑایا

ان لفظوں کے متضاد لکھیے
عزت : بے عزت
منظور : نا منظور
نادان : دانا
فائدہ : نقصان
آرام : تکلیف
حاضر : غیر حاضر
محبت : نفرت
خوبی : خرابی
انکار : اقرار

املا درست کیجیے
کسمت : قسمت
اِجّت : عزّت
منجور : منظور
کھاتر : خاطر
کلگی : کلغی
ھسن : حسن
سفائی : صفائی
کیامت : قیامت
آدت : عادت

واحد سے جمع بنائیں۔
ذرّہ : ذرّات
دنیا : جہان
شے : اشیا
منظر : مناظر
a5وادیوادیاں
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

Tuesday 16 October 2018

Khalabaz Khwateen - NCERT Solutions Class VII Urdu

خلا باز خواتین
Courtesy NCERT
سوچیے اور بتائیے
1۔  خلا کسے کہتے ہیں؟
جواب: ہم کائنات کے ایک چھوٹے سے سیارے یعنی زمین پر رہتے ہیں۔ زمین سے 60 کلو میٹر تک تو خاصی ہوا ہے۔لیکن تقریباً 300 کلو میٹر کے بعد اس کی حدود ختم ہو جاتی ہیں۔ اس سے آگے ایک بے کنار اور سنسان کائنات ہے جہاں آواز، ہوا ، پانی ،روشنی کچھ بھی نہیں ہے۔یہی خلا ہے۔

2۔  خلائی پرواز کی ابتدا کب اور کس ملک نے کی؟
جواب: خلائی پرواز کی ابتدا4 اکتوبر 1957 کو روس نے کی تھی۔

3۔  سب سے پہلے خلا میں کسے بھیجا گیا تھا؟
جواب: سب سے پہلے لائیکا نام کی ایک کُتیا کو اسپوتنک اوّل کے ذریعہ روس نے خلا میں بھیجا۔

4۔  خلا میں جانے والی پہلی خاتون کس ملک کی تھیں اور ان کا نام کیا ہے؟
جواب: خلا میں جانے والی پہلی خاتون روس کی تھیں۔ ان کا نام ویلینٹنا ترشیکوا ہے۔

5۔ خلا میں جانے والی امریکی خاتون کون کون سی ہیں؟
جواب:امریکہ کی تین خواتین  خلا کا سفر کر چکی ہیں۔ ان کے نام  سیلی رائڈ،کیتھی سلیوان اورجوڈتھ ریجنک ہیں۔

6۔  ہندوستانی خلا باز خاتون کا کیا نام ہے؟
جواب: ہندوستانی خلا باز خاتون کا نام کلپنا چاولا ہے۔

7۔ کلپنا نے اپنے کس قول کو سچ کر دکھایا؟
جواب: کلپنا چاولا نے اپنا یہ قول سچ کر دکھایا کہ ’’میں خلائی مِشن کے لیے بنی ہوں اور اسی کے لیے مروں گی۔

خالی جگہ کو بھریے
1۔ یہ در اصل انسان کو خلا میں بھیجنے کی تیاری تھی۔
2۔ خلا بازی کی مہم میں عورتیں بھی پیچھے نہیں رہیں۔
3۔ امریکہ کی تین خواتین کامیابی کے ساتھ خلا کا سفر کر چکی ہیں۔
کلپنا چاولا پہلی ہندوستانی خلا باز ہیں۔
5۔ ان خوابوں کا پورا کرنا ہی کلپنا چاولہ نے اپنی زندگی کا مشن بنا لیا تھا۔
6۔ان کی اس بے مثال قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

نیچے لکھے محاوروں اور لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
پہل کرنا : نیک کام میں پہل کرنا چاہیے۔
خواب دیکھنا : کلپنا نے بچپن سے ہی خلا میں جانے کا خواب دیکھنا شروع کردیا۔
ٹھان لینا : کلپنا نے ہر حالت میں کامیابی حاصل کرنے کی ٹھان لی۔
خلا : وہ خلا میں پرواز کرنے لگی۔
پرواز : اس کی جہاز کے پرواز کا وقت ہوچکا تھا۔
آلات : خلائی جہاز کے آلات نے کام کرنا بند کردیا تھے۔

الف اور ب کے تحت دیے گئے لفظوں کے جوڑے بنائیے
اسپوتنک : لائیکا
ویلینٹنا ترشیکوا : روس
امریکہ : سیلی رائڈ
ہندوستان : کلپنا چاولا
اسپوتنک اوّل : 4 اکتوبر1957
یوری گگارین :12 اپریل 1961
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

Sunday 14 October 2018

Ji Aaya Saheb - NCERT Solutions Class VIII Urdu

جی آیا صاحب
بہ شکریہ این سی ای آر ٹی

سوچیے اور بتائیے:
1۔ انسپکٹر صاحب کا رویہ قاسم کے ساتھ کیسا تھا؟
جواب: انسپکٹر صاحب کا رویہ قاسم  کے ساتھ  اچھا نہیں تھا۔

2۔  قاسم ، انسپکٹر صاحب کے ہر حکم پر کیا کہتا تھا؟
جواب: قاسم انسپکٹر صاحب کے ہر حکم پر جی آیا صاحب اور بہت اچھا صاحب کی گردان کرتا۔

3۔ گھر کا کام قاسم کس ڈھنگ سے کرتا تھا؟
جواب: قاسم گھر کا کام بہت سلیقے سے دل لگا کر کرتا تھا۔

4۔ قاسم کی نیند کس وجہ سے پوری نہیں ہوتی تھی؟
جواب: قاسم کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا تھا ۔ اسے اپنی عمر سے زیادہ کام کرنا پڑتا۔

5۔ قاسم نے پہلی بار کام سے بچنے کے لیے کیا کیا؟
جواب: کام سے بچنے کے لیے قاسم نے تیز دھار چاقو سے اپنی انگلی کاٹ لی تاکہ زخمی انگلی دیکھ کر اسے کام کے لیے نہیں کہا جائے اور وہ کچھ دن آرام کر سکے۔

6۔ چاقو سے انگلی کٹنے کے بعد قاسم کیوں مسکرایا؟
جواب: قاسم کو اپنی نیند صاف نظر آرہی تھی اور وہ اس بات سے خوش تھا کہ اب وہ اپنی نیند پوری کر سکے گا۔

7۔ انسپکٹر صاحب نے آخری مرتبہ انگلی کاٹنے پر اس کے ساتھ کیا کیا؟
جواب: آخری بار انگلی کاٹنے کے بعد انسپکٹر صاحب نے قاسم کو گھر سے نکال دیا اور اس کی بقایہ تنخواہ بھی نہیں دی۔

8۔ ڈاکٹروں نے قاسم کے زخم کے بارے میں کیا رائے دی؟
جواب: ڈاکٹروں نے کہا کہ زخم خطرناک صورت اختیار کر گیا ہے اور اس کا ہاتھ کاٹنا پڑے گا۔

9۔ چارپائی سے لٹکے ہوئے چوبی تختے پر کیا لکھا تھا؟
جواب: نام محمد قاسم ولد عبد الرحمٰن مرحوم
عمر دس سال

واحد سے جمع اور جمع سے واحد بنائیں
فاصلے
:
فاصلہ
لمحات :
لمحہ
حرکت
:
حرکات
گدھوں
:
گدھا
دوا
:
ادویات
کروٹیں
:
کروٹ
تختہ
:
تختے










ان لفظوں کے متضاد لکھیے
ناقابل : قابل
خفا : راضی
سیاہ : سفید
تیز : کند
فتح : شکست
غلیظ  : صاف ستھرا 

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
مشغول(مصروف، کام میں لگا ہوا) قاسم اپنے کام میں مشغول رہتا۔
جنبش(حرکت، ہلنا)  وہ اپنی جگہ سے جنبش بھی نہ کر سکا۔ 
لمحات  یہ لمحات خوشگوار تھے۔ 
انتھک   قاسم انتھک محنت کرتا۔ 
غلیظ(گندا)  اس کے کپڑے غلیظ تھے۔ 
خفگی(ناراضگی)  میڈم نے خفگی سے دیکھا۔ 
نوخیز   قاسم نوخیز لڑکا تھا۔ 
کلک برائے دیگر اسباق

Tuesday 9 October 2018

Chand Ki Dulhan

چاند کی دُلہن

 چاند کی دُلہن

Monday 8 October 2018

Shaitaan Ka Darbaar

شیطان کا دربار
 شیطان کا دربار

Do Gaz Zameen - NCERT Solutions Class VII Urdu

دو گز زمین 
ٹالسٹائے
Courtesy NCERT

سوچیے اور بتائیے۔
1۔  نچوم کی کیا خواہش تھی؟
جواب: نچوم کی خواہش تھی کہ وہ ایک بڑ زمین کا مالک بن جائے۔

2۔  مسافر نے نچوم کو کون سی خوش خبری سنائی؟
جواب: مسافر نے بتایا کہ والگا ندی کے اس پار ایک زمین ہے اس جگہ ایک نئی بستی بسائی جا رہی ہے  اور لوگوں کو مفت زمین دی جا رہی ہے اور جو بھی چاہے وہاں  کوئی بھی زمین خرید  سکتا  ہے۔

3۔  خوش خبری سن کر نچوم نے کیا کیا؟
جواب: خوش خبری سن کر نچوم کی بانچھیں کھل گئیں اور وہ وہاں کے لیے روانہ ہو گیا۔

4۔  تاجر نے نچوم کو کیا مشورہ دیا؟
جواب: تاجر نے نچوم کو بتایا کہ وہاں سے دور باشکروں کے علاقے میں زمین بہت سستی ہے۔ باشکروں کے پاس زمین بے حساب ہے۔ مگر وہ کیتی باڑی کرنا نہیں چاہتے۔ وہ لوگ بہت سیدھے سادے ہیں کہ اگر تحفے لے جاؤ وہ خوش ہوجائیں گے اور زمین سستے میں بیچ دیں گے۔

5۔  با شکروں نے نچوم کی کیا تواضع کی؟
جواب: باشکروں نے نچوم سے کہا کہ وہ ایک ہزار روبل میں سورج طلوع ہونے سے سورج غروب ہونے تک جتنی زمین چل کر گھیر لے وہ اتنی زمین کا مالک ہو سکتا ہے۔

6۔  باشکروں کے سردار نے زمین فروخت کرنے کی کیا شرط رکھی؟
جواب: باشکروں کے سردار نے یہ شرط رکھی کہ سورج نکلنے سے لے کر ڈوبنے تک وہ جتنی زمین پر چلے گا وہ اسے مل جائے گی۔

7۔  نچوم آگے کیوں بڑھتا چلا گیا؟
جواب: نچوم زیادہ زمین گھیرنے کی لالچ میں آگے بڑھتا چلا گیا۔ وہ جتنا آگے جاتا اس کے پیروں کے نیچے زرخیز زمین آتی جاتی۔

8۔  نچوم کا یہ انجام کیوں ہوا؟
جواب: نچوم کا یہ انجام لالچ کرنے کی وجہ سے ہوا۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔
حیثیت : ہمیں اپنی حیثیت کے مطابق کام کرنا چاہیے۔
اطمینان : رزلٹ دیکھ کر اسے اطمینان ہوا۔
بقایا : سلیم نے بقایا رقم ادا کردی۔
قطار : بچے قطار میں کھڑے ہو گئے۔
تواضع : مہمان کی تواضع کرنی چاہیے۔
رفتار : گاڑی کی رفتار تیز تھی۔
سفر : دہلی کا سفر کامیاب رہا۔
زرخیز : کھیت بہت زرخیز تھا۔
لالچ : لالچ بری بلا ہے۔
قبضہ : اس نے ہماری زمین پر قبضہ کر لیا۔
احساس : اسے اپنی غلطی کا احساس تھا۔
شرابور : وہ شرم سے شرابور ہوگیا۔
نسیم بارش میں شرابور ہوگیا۔
واحد سے جمع اور جمع سے واحد لکھیے۔
جمع : واحد
رقوم : رقم
تحفے : تحفہ
مطالب : مطلب
اطراف : طرف
شرائط : شرط
اعتراضات : اعتراض
ٹوپیاں : ٹوپی
احساسات : احساس
مناظر : منظر
سیٹیاں : سیٹی
انگلیوں : انگلی
حرکات : حرکت
کھونٹیاں : کھونٹی
ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔
اطمینان : بے اطمینان
زرخیز : بنجر
موجود : غائب
بوجھل : ہلکا
دھندلا : صاف
غروب : طلوع
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

Sunday 7 October 2018

Maulana Abul Kalam Azad - NCERT Solutions Class VII Urdu

مولانا ابوالکلام آزاد


سوچیے اور بتائیے۔
۱۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام کیا تھا؟
جواب: مولانا آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔

۲۔ مولانا آزاد کی پرورش کیسے خاندان میں ہوئی؟
جواب: مولانا آزاد کی پرورش مذہبی مزاج کے خاندان میں ہوئی۔

۳۔ مولانا آزاد کو بچپن سے کس بات کا شوق تھا۔
جواب: مولانا آزاد کو بچپن سے مطالعہ کا شوق تھا۔

۴۔ مولانا کا تخلص آزاد کس نے رکھا؟
جواب: مولوی عبد الواحد نے مولانا کا تخلص آزاد رکھا۔

۵۔ مولانا نے کون کون سے اخبار جاری کیے؟
جواب: مولانا نے الہلال اور البلاغ اخبار نکالے۔

۶۔ ہندوستان کو آزاد کرانے کے لیے مولانا آزاد نے کیا خدمات انجام دیں؟
جواب: مولانا نے پر جوش صحافتی خدمات اور خطبات سے ہندوستان کو آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔

۷۔ مولانا آزاد نے کس نظریے کی مخالفت کی؟
جواب: مولانا آزاد نے دو قومی نظریے کی سخت مخالفت کی۔

۸۔ گاندھی جی اور نہرو جی کی نظروں میں مولانا کا کیا مقام تھا؟
جواب: گاندھی جی اور نہرو جی مولانا آزاد کی بہت عزت کرتے اور ان سے اہم باتوں میں مشورہ کرتے تھے۔

۹۔ مولانا آزاد سے انگریز حکمراں کیوں ڈرتے تھے؟
جواب: مولانا بہت اچھی زبان لکھتے اور بولتے تھے۔ ان میں بہت تاثیر تھی ۔ وہ بہت اچھی اور پرزور تقریر کرتے تھے۔ اسی یے انگریز ان سے ڈرتے تھے۔

۱۰۔ آزادی کے بعد مولانا کو کون سا عہدہ دیا گیا؟
جواب: آزادی کے بعد مولانا آزاد ملک کے وزیر تعلیم بنائے گئے۔

۱۱۔ مولانا آزاد نے کون کون سے ادارے قائم کیے؟
جواب: مولانا آزاد نے ساہتیہ اکادمی، سنگیت اکادمی اور للت اکادمی اور انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنس نامی ادارے قائم  کیے۔

۱۲۔ مولانا آزاد کی دو مشہور کتابوں کے نام لکھیے؟
جواب: مولانا آزاد کی دو مشہور کتابیں ترجان القران اور غبار خاطر ہے۔

۱۳۔ مولانا آزاد کا انتقال کب ہوا؟
جواب: مولانا کا انتقال 1958 میں ہوا۔

خالی جگہ کو صحیح لفظ سے بھریے۔
۱۔ مولانا ابولکلام آزاد مکہ میں پیدا ہوئے۔
۲۔ مولانا آزاد کو بچپن ہی سے مطالعہ کا شوق تھا۔
۳۔ انہوں نے ۱۳ برس میں فارسی کی تعلیم مکمل کی۔
۴۔ مولانا بیس سال کی عمر میں اخبار الہلال کے ایڈیٹر بنے اور بڑا نام پایا۔
۵۔ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں مولانا نے بہت اہم کردار ادا کیا۔
۶۔ انہوں نے متحدہ قومیت اور ہندو مسلم اتحاد پر زور دیا۔
۷۔ مولانا آزاد گاندھی جی اور پنڈت نہرو سے بہت قریب تھے۔
۹۔ آزادی کے بعد وہ پہلے وزیر تعلیم بنے۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔
پسند : ناپسند
خراب : اچھا
زندگی : موت
آغاز : انجام
آزادی : غلامی
نفرت : محبت
عزت : بے عزت
بہادر : کمزور

واحد سے جمع اور جمع سے واحد لکھیے۔
واحد : جمع
خاندان : خاندانوں
خطبہ : خطبات
خواب : خوابوں
مضمون : مضامین
نظریہ : نظریات
زبان : زبانیں
تقریر : تقریریں
حکمراں : حکمرانوں
مقالہ : مقالات
مکتوب : مکاتیب
وقت : اوقات
موم بتی : موم بتیاں
انگریز : انگریزوں

مذکر اور مونث الگ کیجیے۔
مذکر : مونث
نام : کتاب
مطالعہ : جیب
شوق : موم بتی
والد : لحاف
وقت : عزت
بازار : زبان
دوست : تقریر
مشورہ : جدوجہد

: آزادی
نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے۔
پرورش : مولانا آزاد کی پرورش مذہبی خاندان میں ہوئی۔
مطالعہ : مولانا آزاد کو کتابوں کے مطالعے کا شوق تھا۔
تعلیم : انہوں نے فارسی کی تعلیم مکمل کی۔
حافظہ : مولانا کا حافظہ بہت اچھا تھا۔
مجاہد : مولانا آزاد مجاہد آزادی تھے۔
محّب وطن : مولانا آزاد سچّے محب وطن تھے۔
ایڈیٹر : مولانا آزاد الہلال اخبار کے ایڈیٹر تھے۔
نظر بند : مولانا آزاد رانچی میں نظر بند تھے۔
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

Thursday 4 October 2018

Subah Ke Nazare - NCERT Solutions Class VII Urdu

صبح کے نظارے
سعادت نظیر
Courtesy NCERT

جاگا ہے بوٹا بوٹا، چٹکا ہے غنچہ غنچہ
چمکا ہے ذرّہ ذرّہ، روشن ہے چپّہ چپّہ
گردوں پہ جگمگاہٹ کھیتوں میں لہلہاہٹ
چڑیوں کی چہچہاہٹ کلیوں کی مسکراہٹ

شبنم کے آئینے کا عکس چمن دکھانا
پتّوں کا شاد ہونا اور تالیاں بجانا
پھولوں میں دلکشی ہے، کانٹوں میں تازگی ہے
ہر دل میں ایک خوشی ہے ہر سمت روشنی ہے

وادی، پہاڑ، صحرا ہر ایک جگمگایا
دریا کو جوش آیا ساحل بھی گنگنایا

فطرت بہار پر ہے، دنیا نکھار پر ہے
ہر شئے ہے خوبصورت، رنگین ہر نظر ہے
سچ پوچھیے تو منظر کیسے ہیں پیارے پیارے
دیتے ہیں لطف کیا  کیا یہ صبح کے نظارے

سوچیے اور بتائیے۔
1۔’’بوٹا بوٹا‘‘ جاگنے سے کیا مراد ہے؟
جواب: بوٹا بوٹا جاگنے سے مراد یہ ہے کہ صبح ہوتے ہی ساری کلیاں کھل جاتی ہیں اور ہر جاندار اپنے اپنے کام میں مصروف ہوجاتا ہے۔

2۔چپّہ چپّہ کیوں روشن ہے؟
جواب: صبح ہوتے ہی سورج کے طلوع ہونے سے چپّہ چپّہ روشن ہو جاتا ہے۔
چپّہ چپّہ اس لیے روشن ہے کہ سورج طلوع ہوچکا ہے۔

3۔’’گردوں پہ جگمگاہٹ‘‘ کا کیا مطلب ہے؟
جواب: ”گردوں پہ جگمگاہٹ“ سے شاعر کا مطلب ہے کہ سورج طلوع ہوتے ہی آسمان پر روشنی پھیل گئی ہے جو سارے جہان کو منور کر رہی ہے۔

4۔صبح کے وقت ہر شے خوبصورت کیوں ہوجاتی ہے؟
جواب: صبح کے وقت ہر شئے  اس لیے خوبصورت ہوجاتی ہے کہ صبح ہوتے ہی پھول  کھل جاتے ہیں۔ کھیتوں میں لہلہاہٹ آجاتی ہے، چڑیاں چہچہانے لگتی ہیں۔پتوں پر شبنم کے قطرے چمکنے لگتے ہیں اور ہر سمت روشنی پھیل جاتی ہے۔ یہ ساری باتیں صبح کو خوبصورت بنا دیتی ہیں۔


نیچے دیے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
جگمگاہٹ : روشنی کی جگمگاہٹ پھیل گئی۔
لہلہاہٹ : پودے کی لہلہاہٹ نے دل جیت لیا۔
چہچہاہٹ : چڑیوں کی چہچہاہٹ سے چمن گلزار ہوگیا۔
مسکراہٹ :  اس کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی۔
عکس : وہ پانی میں اپنا عکس دیکھ کر مسکرا دیا۔
تازگی : ٹھنڈی ہوا سے اس کے چہرے پر تازگی آگئی۔
جوش : لتا کا نغمہ جوش سے بھرا تھا۔
نکھار : کریم لگانے سے اس کے چہرے پر نکھار آگیا۔
نظر : یہ سب نظر کا دھوکہ تھا۔
منظر :  صبح کا منظر سہانا تھا۔
لطف : اسے سیر میں بہت لطف آیا۔

واحد سے جمع بنائیں۔
ذرّہ : ذرّات
دنیا : جہان
شے : اشیا
منظر : مناظر
وادی : وادیاں

ان لفظوں کے متضاد لکھیے۔
جاگا : سویا
شاد : ناشاد
روشنی : تاریکی
خوشی : رنج
خوبصورت : بدصورت

املا درست کیجیے۔
ذرّا : ذرّہ
اکس : عکس
طالیاں : تالیاں
طازگی : تازگی
سہرا : صحرا
ساہل : ساحل
فترت : فطرت
نزر : نظر
لتف : لطف
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

Wednesday 3 October 2018

Hasrat Mohani - NCERT Solutions Class VII Urdu

حسرت موہانی
سوچیے اور بتائیے۔
1۔حسرت موہانی کا نام کیا تھا؟
جواب: حسرت موہانی کا نام سید فضل الحسن تھا۔

2۔1903 کا سال حسرت کی زندگی میں کیوں اہم ہے؟
جواب: اسی سال وہ اپنے باغیانہ خیالات کی وجہ سے کالج سے نکالے گئے۔اسی سال ان کی چچازاد بہن نشاط النسا بیگم سے ان کی شادی ہوئی۔ اسی سال انہوں نے ایک علمی و ادبی رسالہ اردوئے معلیٰ جاری کیا۔

3۔حسرت نے کون سا رسالہ نکالا۔ اس میں کس طرح کے مضامین شائع ہوتے تھے۔
جواب: حسرت موہانی نے علمی و ادبی رسالہ اردوئے معلیٰ جاری کیا۔ اردوئے معلیٰ میں ادبی و سیاسی دونوں طرح کے مضامین شائع ہوا کرتے تھے۔

4۔حسرت کو 1908 میں جیل کیوں بھیجا گیا؟
جواب: اپریل1908 کے اردوئے معلیٰ میں ایک مضمون کی اشاعت پر مقدمہ چلا۔ عدالت نے انہیں دو سال قید با مشقت کی سزا سنائی۔ اور 500 روپے جرمانہ کیا۔

5۔انگریزی حکومت کو حسرت موہانی کی سیاسی سرگرمیاں کیوں پسند نہ تھیں؟
جواب: حسرت موہانی کی سیاسی سرگرمیاں لوگوں کے اندرسیاسی بیداری اور باغیانہ جذبہ پیدا کرتی تھیں۔

6۔حسرت نے مکمل آزادی کی قرارداد کب اور کہاں یش کی تھیں؟
جواب: 1921 میں حسرت موہانی نے احمد آباد کے کانگریس اجلاس میں مہاتما گاندھی اور حکیم اجمل خاں کی مخالفت کے باوجود مکمل آزادی کی قرار داد پیش کی۔

ان لفظوں کے متضاد لکھیے
با ہمت : بے ہمت
مستقل مزاج : غیر مستقل مزاج
مخالفت : حمایت
مکمل : نا مکمل
انکار : اقرار
نشاط : رنج
نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنے جملوں میں استعمال کیجیے
صحافی : حسرت موہانی ایک معروف صحافی تھے۔
باغیانہ : حسرت کے اخبار کا لہجہ باغیانہ تھا۔
خیر باد کہنا : عامر اپنے گھر والوں کو خیر باد کہہ کر شہر روانہ ہوگیا۔
شہزادے نے ملک کو خیر باد کہہ دیا۔
آبدیدہ : وطن سے رخصت ہوتے وقت وہ آبدیدہ ہو گئے۔
اپنی ماں سےرخصت ہوتے وقت نغمہ آبدیدہ ہو گئی۔
خود داری : حسرت کی خود داری نے کسی سے مالی مدد لینا گوارا نہ کیا۔
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

Pathar Ka Soup - NCERT Solutions Class VII Urdu

پتھر کا سوٗپ 
اطہرپرویز
courtesyNCERT
Courtey NCERT
سوچیے اور بتائیے
1۔بوڑھا کہاں رہتا تھا؟
جواب: بوڑھا آئرلینڈ میں رہتا تھا۔

2۔بوڑھے کو سفر کے دوران کیا مصیبت پیش آئی؟
جواب:سفر کے دوران بوڑھے کا کھانا ختم ہوگیا اور بوڑھے کو بھوک لگی تھی بارشبھی شروع ہوگی اور رات کی تاریکیِ بھی چھا گئی۔

3-بوڑھے نے باورچی سے کیا درخواست کی؟
جواب: بوڑھے نے درخواست کی کے وہ بہت بھوکا ہے اسے تھوڑا کھانا کھلا دے۔

4.بوڑھے کو اپنی بھوک مٹانے کے لیے کیا ترکیب سوجھی؟
جواب: بوڑھے نے اپنی بھوک مٹانے کے لیے اس شخص کو پتھر کا سوپ بناکر بے وقوف بنانے کی ترکیب سوجھی۔

5. بوڑھے نے پتھر کا سوپ کس طرح تیار کیا؟
جواب: بوڑھے نے ایک ہانڈی میں پانی گرم کیا اور اپنی جیب سے صاف ستھرے پتھر نکال کر اس میں ڈال دیے۔پھر باورچی سے نمک مانگا۔جتنی دیر میں باورچی نمک لانے گیا بوڑھے نے میز پر رکھی سبزی ترکاری ہانڈی میں ڈال دی۔پھر اس نے پیاز ،لہسن اور مرچ بھی ڈال دی۔ پھر اس نے کہا کہ اب اس کو صرف چلانے کی ضرورت ہے۔ پھر بوڑھے نے سامنے رکھے گوشت سے ایک بڑی ہڈی مانگی اور اس سے ہانڈی میں چلانے لگا۔اس ہڈی کے کنارے پر بہت سارا گوشت لگا ہوا تھا۔ وہ سوپ کو چلانے لگا ۔اب سوپ سے بڑی اچھی خوشبو نکلنے لگی تھی۔ باورچی غور سے دیکھ رہا تھا ۔پھر اس نے سوپ میں تھوڑا آٹا بھی ڈال دیا۔ پھر اس میں تھوڑی کمی کی بات کہ کر سوپ میں تھوڑا مکھن اور دودھ بھی ڈال دیا اور اس میں مرغی کا گوشت بھی ڈال دیا۔اور اس طرح پتھر کا سوپ تیار ہوگیا۔

6. باورچی کس بات سے حیرت میں پڑگیا؟
جواب: جب بوڑھے نے ہانڈی میں سے پتھر نکالا اور اسے دھو کر کہا کہ دیکھو یہ جیوں کا تیوں ہے۔باورچی یہ دیکھ کر حیرت میں پڑگیا۔

7. باورچی نے خوش ہوکر بوڑھے کو کیا دیا؟
جواب: باورچی نے خوش ہوکر بوڑھے کو ایک پونڈ دیا۔

8. بوڑھے نے یہ کیوں کہا کہ عقل بڑی ہوتی ہے یا بھینس؟
جواب: اس لیے کہ باورچی بوڑھے کی باتوں میں آگیا تھا اور وہ اس کی ترکیب کو حقیقت سمجھ کر اس پر عمل کرنے کی سوچ رہا تھا۔

نیچے لکھے لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
شاندار : کل دعوت میں ایک شاندار سماں تھا۔
خوشامد : سارے نوکر بادشاہ کی خوشامد کرنے لگے۔
ترکیب : بوڑھے آدمی کو ایک شاندار ترکیب سوجھی ۔
سوپ : ہمیں بیماری کے وقت سبزیوں کا سوپ پینا چاہئے
مزہ : سوپ کا مزہ اچھا تھا۔
حیرت : اسے دیکھ کر وہ حیرت میں پڑ گیا۔
ان لفظوں کے متضاد لکھے
گرمی : سردی
عقلمند : بیوقوف
خوشبو : بدبو
آدھا : پورا
صبر : بے صبر

 دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

خوش خبری