آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Saturday 8 September 2018

Chiddoo - NCERT Solutions Class VII Urdu

چِھدّو
CourtesyNCERT
سوچیے اور بتائیے۔
1.  چھدّو کس قسم کا لڑکا تھا؟
جواب: چھدّو ایک نٹ کھٹ بچّہ تھا جو ہر چیز کو دیکھ کر یہی کہتا میں بھی یہی کروں گا۔

2.  گھوڑے سے مل کر چھدّو کیوں خوش ہوا؟
جواب:گھوڑے سے مل کر چھدّو اس لیے خوش ہوا کیو نکہ وہ اس پر بیٹھ کر ہرجگہ گھوم پھر سکتا تھا۔

3۔  چھدّو گھوڑے پر سوار ہو کر کہاں کہاں سے گزرا؟
جواب: چھدّو گھوڑے پر سوار ہوکر بڑے سے میدان، اونچے پہاڑ، گھنے جنگل اور ہرے بھرے کھیت سے گزرا۔

4۔  گھوڑےکے لیے ریت پر چلنا کیوں دشوار تھا؟
جواب: گھوڑے کے لیے ریت پر چلنا اس لیے دشوار تھا کہ گھوڑے کےپاؤں ریت میں دھنس جاتے تھے۔

5.  چھدّو نے سمندر کی سیر کیسے کی؟
جواب: چھدّو نے سمندر کی سیر مچھلی کی پیٹھ پر بیٹھ کر کی۔

6۔  کالے کپڑے پہنے ہوئے عورت کون تھی اور کہاں جا رہی تھی؟
جواب: کالے کپڑے پہنے ہوئی عورت رات تھی جو آسمان سے زمین پر جا رہی تھی۔ یہاں کالے کپڑے سے مراد رات ہے۔

7  پانی سے سر نکالتے ہی چھدّو کے ساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟
جواب: پانی سے سر نکالتے ہی ایک بڑا سا پرندہ اوپر سے آیا اور اس نے چھدّو کو اپنی چونچ میں اٹھاکر اسے اپنی پیٹھ پر بٹھا لیا۔

8۔  پرندے کے رخ موڑتے ہی چھدّو کو گود میں کس نے اٹھا لیا؟
جواب: پرندے کے رخ موڑتے ہی چھدّو کو بادل نے اپنی گود میں اٹھا لیا۔

9۔  دو گرم گرم بوندیں کس کو کہا گیا ہے؟
جواب: ماں کے آنسوؤں کو دو گرم گرم بوندیں کہا گیا ہے۔

10۔بادل نے چھدّو کو آنسو کے بارے میں کیا بتایا؟
جواب:بادل نے چھدّو کو بتایا کہ یہ اس کی ماں کے آنسو ہیں۔وہ اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گئی تھی اور ایک جگہ بیٹھ کر رو رہی تھی میں پاس سے گزرا تو اس کے یہ دو آنسو لے آیا۔

11۔  چھدّو کی روتے روتے ہچکی کیوں بندھ گئی اور اس نے کیا خواہش ظاہر کی؟
جواب: چھدّو کی ہچکی اس لیے بندھ گئی کہ اسے اپنی ماں کا خیال آیا جو اسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے رونے لگی تھی اس لیے چھدّو نے اپنی ماں کے پاس جانے کی خواہش ظاہر کی۔

12۔   چھدّو نے آنکھیں کھولیں تو اس نے کیا دیکھا؟
جواب: چھدّو نے آنکھیں کھولیں تو اس نے دیکھا ک ماں دونوں ہاتھوں سے چمیلی کی شاخیں ہٹا رہی ہے۔ وہ خوشی سے چلا رہی ہے کہ لوگوں دیکھو میرا چھدّو یہ ہے میرا چھدّو یہ ہے۔

نیچے لکھے ہوئے لفظوں کو اپنےجملے میں استعمال کیجیے
تالاب : مچھلیاں تالاب میں تیر رہیں ہیں۔
تالاب کا پانی گندا ہے۔
تالاب میں نہانا اچھا لگتا ہے۔
خوب صورت : باغ میں بہت خوب صورت پھول ہیں۔
درخت پر ایک خوبصورت پرندہ بیٹھا تھا۔
اسلم کا گھر بہت خوبصورت ہے۔
سوار : پہلے لوگ گھوڑے پر سوار ہو کر دوسری جگہ جاتے تھے۔
چھدّو پرندے کی پیٹھ پر سوار ہو گیا۔
رخ : اس نے جاتے جاتے اپنا رخ موڑ لیا۔
رخ سے ذرا نقاب ہٹا دو مرے حضور
پرندے نے رخ موڑا تو چھدّو بادل کی گود میں تھا۔
پرندہ : آسمان میں پرندے اڑ رہے ہیں۔۔
صبح صادق پرندے چہچہا رہے تھے۔
پہرا : پہرے دار پہرا دیتے دیتے سو گئے اور چوری ہو گئی۔
سرحد پر فوج رات دن پہرہ دیتی ہے۔
چوڑاچکلا : سامنے سے ایک چوڑا چکلا نوجوان جا رہا ہے۔
قلی نے اپنا چوڑا چکلہ سینہ دکھایا۔


کالم الف سے کالم ب کو ملا کر محاورے مکمل کیجیے
سرپٹ : دوڑنا
بانچھیں :  کھلنا
آنکھیں :  بند ہونا
موجیں : مارنا
خوشی سے : پھولے نہ سمانا
سسکیاں : بندھنا

دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

2 comments:

خوش خبری