آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Sunday 21 October 2018

Khwaja Qutubuddin Bakhtiyar Kaki (R) - NCERT Solutions Class VII Urdu

خواجہ قطب الدین بختیار کاکی

CourtesyNCERT
سوچیے اور بتائیے
1۔حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کا تعلق کس سلسلے سے تھا؟
جواب:حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ کا تعلق چشتیہ سلسلے سے تھا۔

2۔خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒ کی تربیت کس کی نگرانی میں ہوئی؟
جواب:خواجہ قطب الدین بختیار کاکیؒ کی تربیت ان کی والدہ نے کی۔

3۔قاضی حمید اللہ ناگوریؒ خواجہ بختیار کاکی ؒ کی کس بات پر حیران ہوئے؟
جواب:قاضی حمید اللہ ناگوریؒ بختیار کاکیؒ کی زبان سے قرآن شریف کی آیت سن کر حیران رہ گئے کہ چار برس کا یہ بچّہ چھوٹی سی عمر میں اس طرح کی آیت پڑھ سکتا ہے۔

4۔سفر کے دوران ایک بزرگ نے خواجہ بختیار کاکی ؒ  کو کیا نصیحت کی؟
جواب:سفر کے دوران ایک بزرگ نے یہ نصیحت کی کہ ''دنیا کی چیزوں کی خواہش نہ کرنا،مال و دولت جمع نہ کرنا،جو کچھ ملے اسے خدا کی راہ میں خرچ کر دینا اور اللہ کی عبادت کے سوا دوسرے فضول کاموں میں وقت نہ گنوانا۔

5۔ حضرت خضر نے مولانا ابو حفص کو کیا تاکید فرمائی؟
جواب:حضرت خضر نے مولانا ابو حفصؒ کو تاکید فرمائی کہ پوری توجہ سے انہیں پڑھائیے، ان سے بڑے بڑے کام لینے ہیں۔

6۔حضرت خواجہ بختیارؒ کو ’کاکی‘کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب:آپ دہلی میں قیام کے دوران ہمیشہ خدا کی یاد میں محو رہتےاور کسی سے نذرانہ وغیرہ قبول نہیں فرماتے تھے۔ اہل و عیال نہایت تنگی میں دن گزارتے تھے۔جب کبھی گھر میں کچھ نہیں ہوتا تھا تا آپ کی اہلیہ پڑوس میں رہنے والے بقال کی بیوی سے قرض لے کر کام چلاتی تھیں۔ پیسے آنے پر اس کا قرض ادا کر دیتی تھیں۔ روایت ہے کہ ایک روز بقال کی بیوی نے طعنہ دیا کہ اگر میں تمہیں قرض نہ دوں تو تمہارے بال بچوں کا پیٹ کیسے بھرے۔ اس بات سے حضرت کو سخت تکلیف پہنچی۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ آئیندہ کسی سے قرض مت لینا۔ اگر ضرورت پیش آئے تو طاق میں سے کاک(روٹیاں) لے لیا کرو۔ اس کے بعد وہ ضرورت پڑنے پر طاق سے گرم گرم روٹیاں لے لیا کرتیں۔اسی سبب سے خواجہ قطب الدین بختیارکاکیؒ کہلانے لگے۔

7۔حضرت بختیار کاکیؒ کس بادشاہ کے زمانے میں ہندوستان تشریف لائے؟
جواب:حضرت بختیار کاکیؒ بادشاہ شمش الدین التمش کے زمانے میں ہندوستان تشریف لائے۔

8۔حضرت بختیار کاکیؒ، خواجہ معین الدین ؒ کے ساتھ اجمیر کیوں نہیں گئے؟
جواب:پورے شہر کے لوگ اور بادشاہ بھی حضرت خواجہ اجمیریؒ کے پاس آئے اور ان سے گزارش کی کہ حضرت بختیار کاکی کو اجمیر نہ لے جائیں۔حضرت خواجہ اجمیری نے جب لوگوں کی یہ حالت دیکھی تو لوگ رنجیدہ نہ ہوں اس لیے حضرت خواجہ بختیار کاکی کو دہلی میں ہی رہنے کے لیے کہا۔

9۔بختیار کاکیؒ کا مزار دہلی میں کہاں واقع ہے؟
جواب:بختیار کا مزار دہلی کے مہرولی میں ہے۔

واحد جمع الگ الگ کرکے لکھیے
واحد : جمع
خاتون : آیتیں
مکتب : ہدایات
بزرگ : عبادتوں
خواہش : نذرانے
شعر :
محفل :

ان لفظوں کو جملوں میں استعمال کیجیے
درویش : بختیار کاکیؒ ایک درویش بزرگ تھے۔
نگرانی : بادشاہ نے وزیر کو نگرانی  کی ذمہ داری سونپی۔
حفظ : خالد نے قرآن حفظ کرلیا۔
مامور : درجنوں سپاہی سلطان کی خدمت پر مامور تھے۔
نصیحت : اس نے بادشاہ کو نصیحت کی۔
خوشبو : گلاب کی خوشبو پھیل گئی۔

صحیح جملے پر صحیح اور غلط جملے پر غلط(X)کا نشان لگائیں۔
1۔ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی ؒچشتیہ خاندان کے کامل درویش تھے۔ü
2۔ ان کی بزرگی کی شہرت صرف بغداد میں تھی۔X
3۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ اصفہان تشریف نہیں لے گئے۔X
4۔ بچپن سے ہی آپ نیک سیرت اور پاک دل انسان تھے۔ü
5۔ پورے شہر کے لوگ اور خود بادشاہ بھی حضرت خواجہ اجمیری ؒ کے پاس آئے اور ان سے گذارش کی کہ حضرت بختیار کاکی ؒ کو اجمیر لے جائیں۔X
دیگر اسباق کے لیے کلک کریں

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری