آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Sunday 11 September 2022

Savere Jo Kal Aankh Meri Khuli- Putras Bukhari

 سویرے جو کل آنکھ میری کھلی

 سوال 1: سویرے جو کل آنکھ میری کھلی میں مصنف نے کیا پیغام دیا ہے؟

 جواب: اس مضمون میں کاہلوں اور دل لگا کر نہ پڑھنے والوں پرطنز ہے جو مزاج میں بھی شدت پیدا کرتا ہے اورایسے لوگوں کو دل لگا کر پڑھنے کی ترغیب و تحریص بھی دلاتا ہے۔

سوال 2: لفظ ”قم اور حضرت عیسی میں کیا تعلق ہے؟

جواب: یہ ایک تلمیح ہے جس کا تعلق حضرت عیسی سے ہے ۔ حضرت عیسی مردوں کوقم باذن اللہ  (اٹھ اللہ کے حکم سے ) کہہ کر زندہ کر دیا کرتے تھے۔

سوال 3: لالہ جی نے مصنف کو جگانے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا؟ 

جواب: لالہ جی نے زورزور سے دروازہ پیٹنا شروع کر دیا۔ جس سے مصنف نیند سے ںیدار ہو جائیں

سوال 4: سبق کے آخر میں مصنف نے صبح اٹھنے کا مسئلہ کس طرح طے کیا ؟ 

جواب: سبق کے آخر میں مصنف نے صبح اٹھنے کا مسئلہ اس طرح طے کیا کہ پہلے لالہ جی کہ پکارنے پر چھ بجے اٹھ جاتے تھے اور پھر دوبارہ سو جاتے تھے اور دس بجے اٹھتے تھے اور اگر اس بیچ لالہ جی ان کو آواز دیتے تھے تو وہ نماز کا بہانا بنا دیا کرتے تھے۔

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری