آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Showing posts with label mazmoon in urdu. Show all posts
Showing posts with label mazmoon in urdu. Show all posts

Sunday 8 November 2020

Mera Pasandeeda Khel - Mazmoon in Urdu

میرا پسندیدہ کھیل
ہاکی
ویسے تو زیادہ تر لوگ کرکٹ کے دیوانے ہوتے ہیں لیکن ہا کی میرا بہت ہی پسندیدہ کھیل ہے۔ کرکٹ اور فٹ بال کی طرح یہ بھی بہت دلچسپ کھیل ہے۔اور اس کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کھیل کے نتیجے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ یہ پہلے انگلینڈ میں شروع ہوا تھا اور رفتہ رفتہ مختلف شکلوں میں پوری دنیا میں پھیل گیا۔ ہاکی کا کھیل ہندستان میں ہرزمانے میں مقبول رہا اور ہندوستانی کھلاڑیوں نے اس کھیل میں بڑے بڑے کارنامے انجام دیے۔ ہندوستان  کے مشہور کھلاڑی دھیان چند کو تو ہاکی کے جادوگر کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہاکی ٹیم میں کل گیارہ کھلاڑی ہوتے ہیں ۔ ہر کھلاڑی کے پاس ایک ”ہاکی“ ہوتی ہے۔ ہاکی کے لیے بالکل ہموار میدان درکار ہوتا ہے تا کہ کھلاڑیوں کو کھیلنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ہاکی کا میدان تین سو فٹ لمبا اور ایک سوبیس فٹ چوڑا ہوتا ہے۔ دونوں طرف آمنے سامنے دو گول پوسٹ ہوتے ہیں جن کے پیچھے جال لگا ہوتا ہے اوراس کے سامنے نصف دائر ہ یعنی ڈی ہوتا ہے ۔جو کھلاڑی اس میں کھڑا ہوتا ہے اسے” گول کیپر“ کہتے ہیں۔اس کا کام گیند کو گول میں جانے سے روکناہے۔ کسی ٹیم کی جیت کا انحصار گول کیپر کی ہوشیاری اور چستی پر ہوتا ہے۔
ٹیم کے دو کھلاڑی گول کیپر کی مدد کرتے ہیں جنھیں ”فل بیک“ کہا جاتا ہے۔ فل بیک کھلاڑیوں کے آگے تین کھلاڑی ہوتے ہیں جنھیں ”ہاف بیک“ کہا جاتا ہے اور جو گیند کو آگے پہنچاتے ہیں ان کو ”سنٹر فاروڈ“ کہا جاتا ہے۔ یہ تعداد میں پانچ ہوتے ہیں۔ ویسے تو تمام کھلاڑی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں مگر سنٹر فاروڈ گیند کو آگے پیچھے لے جانے اور گول گرنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں ۔ اور شائقین سب سے زیادہ ان کی تیز رفتاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
میچ کے دوران میں فیصلہ کرنے کے لیے ایک ریفری ہوتا ہے جو فریقین سے ہاکی کے قواعد و ضوابط پر عمل کرواتا ہے۔ اس کو کھیل شروع اور بند کرانے کے پورے اختیارات  حاصل ہوتے ہیں اور اگر کوئی کھلاڑی غلطی کرے تو اس کا فیصلہ بھی یہی کرتا ہے۔ گول ہونے پر اس کے صحیح یا غلط ہونے کا فیصلہ بھی ریفری ہی کرتا ہے۔۔ اس کے فیصلے کے خلاف بھی اپیل قبول نہیں ہوتی۔ اچھاریفری ہمیشہ غیر جانب دار ہوتا ہے۔
 ہاکی کھیلنے سے جسم کی ورزش ہو تی ہے  اور وہ صحت مند رہتا ہے۔ دوسرے کھیلوں کی طرح ہاکی کھیلنے والے کھلاڑیوں میں کچھ مثبت عادات پیدا ہو جاتی ہیں۔ کھلاڑیوں میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ وہ ٹیمیں کامیاب ہوتی ہیں جن میں بہتر تال میل ہوتا ہے۔ مجھے ہاکی کے کھیل میں گول کیپر بننا پسند ہے جس کی نگاہیں گیند پر ٹکی ہوتی ہیں اور جو گیند کو گول پوسٹ میں جانے سے روکنے کے لیے جی جان لگا دیتا ہے۔


خوش خبری