آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Friday 31 January 2014

مسلم علاقوں میں گندگی،ذمہ دار کون؟(قسط۱)

دوسروں کے رہائشی علاقوں کو آپ حسرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ کاش آپ جہاں رہتے ہیں وہ علاقہ بھی اتنا ہی صاف ستھرا اور خوبصورت ہوتا۔اور اس کے لئے آپ سرکاری عملے کو کوستے بھی ہیں۔لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ آپ کے علاقے کی بدحالی کے لئے جتنا انتظامیہ ذمہ دار ہے اتنے ہی ذمہ دار آپ بھی ہیں۔۔کیا آپ نے کبھی اس بات پر غور کیا ہے کہ آپ اپنے علاقے کو صاف ستھرا اور گندگی سے پاک رکھنے میں کتنا مددگار ہیں۔۔ زیادہ دور نہیں جائیں آپ خود اپنے کردار و عمل پر نظر ڈالیں۔صبح سویرے صفائی کرنے والا چھاڑو لگاکر جاتا ہے اور آپ اپنی چھت سے کوڑے کی تھیلی سڑک پر پھینک دیتے ہیں۔چاہے وہ کسی کے سر پہ ہی کیوں نہ جا گرے۔کیا یہ آپ کی ذمہ داری نہیں ہے کہ آپ اپنے کوڑے سڑک پر نہ پھینک کر اسے اپنے گھر میں رکھیں اور جب صفائی والا یا والی آے تو یہ اس کے حوالے کریں تاکہ آپ کے آس پاس کی جگہ صاف ستھری رہے۔
لیکن یہ صرف ایک پہلو ہے۔اس مچاملہ کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ انتظامیہ اپنی ذمہ داریوں سے نہیں بچ سکتا۔آپ کسی بھی مسلم علاقے میں جائیں گندگی سے آپ کا سانس لینا دوبھر ہوگا۔جابجا کوڑے کے ڈھیر اوران کی بدبو آپ کو ناک پر رومال رکھنے کے لئے مجبور کردے گی۔

Tuesday 28 January 2014

عرس حضور برہان ملت ؒ


ریاست جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے شہر جھریا میں خلیفہ اعلیٰ حضرت برہان ملت حضرت مفتی برہان الحق جبل پوریؒ کے عرس کے موقع پر محلہ اوپر کلہی کی نوری مسجد روشنی سے جگمگاتی ہوئی۔اس موقع پر مسجد میں بعد نمازعشاء علماء کی تقاریر ہوئیں اور حضور برہان ملت کو نذرانۂ عقیدت پیش کیا گیا۔

میں مصور ہوں

آئینہ اپنے ننھے قارئین کے لئے مصوری کا ایک خاص صفحہ لے کر آیا ہے۔آئینہ کے ننھے مصور اپنی تخلیقات ہمیں بھیجیں۔ہم ان کے نام اور پتے کے ساتھ شائع کریں گے۔

  • Aaina The Mirror
    شبریٰ عثمانی، جھریا دھنباد

  • Aaina The Mirror
    اسریٰ عثمانی خدیجةالکبریٰ گرلس پبلک اسکول، جوگا بائی،ذاکر نگر، نئی دہلی

  • Aaina The Mirror
    صائمہ پروین، خدیجةالکبریٰ گرلس پبلک اسکول، جوگا بائی،ذاکر نگر، نئی دہلی


تازہ خبر

اظہر الدین نے مغربی بنگال سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حیدر آباد سے یو پی اور اب مغربی بنگال۔اگلا قدم کہاں ہوگا۔

Sunday 26 January 2014

حضرت نظام الدین اولیاؒ


















حضرت نظام الدین اولیا ؒ کا مزار مبارک دنیا بھر کے لئے مرجع خلائق ہے۔ یہاں ہمہ وقت زائرین کا تانتا لگا رہتا ہے۔
روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ہر مذہب و ملت کے لوگ یہاں نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہیں آپ کے چہیتے مرید  حضرت امیر خسرو ؒ کا مزار مبارک بھی ہے۔
(تصویر بشکریہ محتشم بن مبشر)



Saturday 25 January 2014

واپسی مبارک


ایک بار پھر ویب کی دنیا میں تہلکہ مچانے آچکے ہیں ہمیں امید ہے آپ کو صاف ستھری اور منفرد تحریریں پسند آئیں گی اور آپ ایک بار پھر ہماری اسی طرح حوصلہ افزائی کریں گے۔

آغاز


اردو ویب سائٹ کی دنیا میں ایک طویل عرصہ تک بہترین موجودگی درج کرنے والی ویب سائٹ

خوش خبری