آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Thursday 29 October 2020

Majlis e Ishq e Rasool ﷺ Meelad e Rasool Day-11

 مجلس عشقِ رسول یعنی میلاد رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

میلاد کی کتاب“ جناب شاہ محمد عثمانیؒ (مولد و وطن مالوف سملہ،ضلع اورنگ آباد، بہار۔ مدفن جنت المعلیٰ،مکہ مکرمہ)
کی مرتب کردہ ایک نایاب و کمیاب کتاب ہے۔ 
قارئین آئینہ کے استفادہ اور محفل میلاد کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کے مقصد سے
 اسے قسط وار پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔
 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میلاد کی ان مجلسوں کو ہم سب کے لیے خیر و برکت اور اصلاح کا سبب بنائے،
 اورصاحبِ مرتب کی  اس خدمت کو قبول فرمائےاور اُن کے درجات کو بلند فرمائے۔ (آئینہ)

(گیارہویں محفل)

وَمَا اَرْسَلْنٰـکَ اِلاَّ رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن
حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی سوانح پاک
  حضور ۱۲ ربیع الاول روز سوموار کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سے سوا پانچ سو برس بعد مکہ میں پیدا ہوئے۔ حضور کے والد کا حضور کے پیدا ہونے سے پہلے انتقال ہوگیا تھا۔ حضور کے پیدا ہونے کے کچھ عرصہ بعد حضور کی والدہ بھی چل بسیں۔ دایہ حلیمہ نے حضور کو دیہات لے جاکر رکھا اور دودھ پلایا۔حضور نے کچھ روز بکریاں چرائیں۔ حضور اپنے دادا کی نگرانی میں تھے۔ دادا کا انتقال ہوا تو حضور کے چچا ابو طالب نے حضور کی دیکھ بھال کی حضور جوان ہوئے تو اپنے چچا کے ساتھ ملک شام میں تجارت کے لئے گئے،پھر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ  کا مال لے کر تجارت کے لئے جاتے تھے۔ ۲۵ برس کےتھے،کہ حضور کی حضرت خدیجہ سے شادی ہوگئی جو چالیسں برسی کی تھیں اور بیوہ تھیں۔ حضرت خدیجہ سے کئی اولادیں ہوئیں۔ حضور چالیس برس کے ہو چکے تو اللّٰہ نے حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو نبی بنایا،تب تیرہ برس تک مکہ میں اسلام کی تبلیغ کی،پھرگھر بار چھوڑ کر مدینہ چلے آئے اور یہاں رہ کر اسلام پھیلاتے رہے۔حضور کی مشرکوں اور یہودیوں سے کئی لڑائیاں ہوئیں،اللّٰہ نے آخر فتح دی۔ دنیا کی دو بڑی سلطنتوں سے آپ کی لڑائی ہونے والی ہی تھی اور ایک لڑائی ہو بھی چکی تھی کہ ۶۳ برس کی عمر میں آپ کا انتقال ہوگیا اور آپ کی پاک بیوی حضرت عائشه صدیقہ رضی اللہ عنہ کی کوٹھری میں آپ کو دفن کیا گیا۔انتقال کے وقت حضور کی ۹ بیویاں تھیں۔اللّٰہ نے حضور کو ۹ بیویاں رکھنے کی اجازت اس لئے دی ہوگی،کہ حضور کی تربیت سے ایسی عورتیں تیار ہو جائیں جو عورتوں میں دین اسلام پھیلا سکیں اور دنیا میں یہ گواہی دے سکیں کہ حضور کی گھر کی زندگی بھی ایسی ہی پاک تھی جیسی باہر کی زندگی۔پھر جن خاندانوں کی عورتیں بیاہ کر آئی تھیں ان خاندانوں نے حضور کی مدد بھی کی تھی۔
 حضور کے والد کا نام عبداللہ اور والدہ کا نام آمنہ تھا۔
حضور کے بیٹے کمسنی میں انتقال کر گئے۔ بیٹیاں بھی کئی تھیں لیکن صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ سے سلسلہ نسب جاری ہوا۔
درود کی فضیلت:
ایسے پاک نبی اور مہربان نبی پر درود و سلام بھیجنا ہی چاہیئے جنھوں نے لوگوں کو اچھا راستہ بتانے کے لئے ہر طرح کی تکلیف اٹھائی۔ الله تعالی فرماتا ہے اللّٰہ اور فرشتے حضور پر درود بھیجتے ہیں۔اے مسلمانو!تم بھی حضور پر درود بھیجو۔جو حضور پر درود نہیں بھیجتے،ان کو حضور نے بخیل کہا ہے۔درود پڑھ کر دعا کرنے سے دعا قبول ہوتی ہے۔ اللّٰہ تعالی درود پڑھنے سے مشکلوں کو دور کرتا اور پڑھنے والوں کے درجوں کو بلند کرتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری