آئینہ کے رکن بنیں ؞؞؞؞؞؞؞ اپنی تخلیقات ہمیں ارسال کریں ؞؞؞؞؞s؞؞s؞؞ ٓآئینہ میں اشتہارات دینے کے لئے رابطہ کریں ؞؞؞؞؞؞؞؞؞ اس بلاگ میں شامل مشمولات کے حوالہ سے شائع کی جاسکتی ہیں۔

Friday, 30 October 2020

Majlis e Ishq e Rasool ﷺ Meelad e Rasool Day-12

 مجلس عشقِ رسول یعنی میلاد رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم

میلاد کی کتاب“ جناب شاہ محمد عثمانیؒ (مولد و وطن مالوف سملہ،ضلع اورنگ آباد، بہار۔ مدفن جنت المعلیٰ،مکہ مکرمہ)
کی مرتب کردہ ایک نایاب و کمیاب کتاب ہے۔ 
قارئین آئینہ کے استفادہ اور محفل میلاد کی برکتوں سے فیضیاب ہونے کے مقصد سے
 اسے قسط وار پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جارہی ہے۔
 اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ میلاد کی ان مجلسوں کو ہم سب کے لیے خیر و برکت اور اصلاح کا سبب بنائے،
 اورصاحبِ مرتب کی  اس خدمت کو قبول فرمائےاور اُن کے درجات کو بلند فرمائے۔ (آئینہ)

(بارہویں محفل)

وَمَا اَرْسَلْنٰـکَ اِلاَّ رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیْن
درود کی فضیلت:
ایسے پاک نبی اور مہربان نبی پر درود و سلام بھیجنا ہی چاہیئے جنھوں نے لوگوں کو اچھا راستہ بتانے کے لئے ہر طرح کی تکلیف اٹھائی۔ الله تعالی فرماتا ہے اللّٰہ اور فرشتے حضور پر درود بھیجتے ہیں۔اے مسلمانو!تم بھی حضور پر درود بھیجو۔جو حضور پر درود نہیں بھیجتے،ان کو حضور نے بخیل کہا ہے۔درود پڑھ کر دعا کرنے سے دعا قبول ہوتی ہے۔ اللّٰہ تعالی درود پڑھنے سے مشکلوں کو دور کرتا اور پڑھنے والوں کے درجوں کو بلند کرتا ہے۔

دعاء
اے اللہ  ہمارے گناہوں کو معاف فرما، ہمیں اپنے نفس کے شرسے بچائے رکھ اور ہر اس چیز کے شر سے بچائے رکھ جو دلوں میں وسوسہ پیدا کرتی اور نیکیوں سے بے رغبت کرتی ہے۔ اے اللہ ہم میں سے جو زنده رہیں اسلام پر زندہ رہیں اور جن کو تو اٹھالے ان کو صحت ایمان کے ساتھ اٹھا۔ اے اللہ ہمیں سیدھے راستے پر لے چل، ان لوگوں کے راستے پر لے چل جن  کو تو نے انعام دیا۔ ان لوگوں کے راستہ پر نہ لے چل جن سے تو خفا ہوا یا جو بھٹک گئے اور تیرے راستے سے دور جا پڑے۔ اے اللہ  تو ہمارے دلوں میں اپنی محبت بھر دے اور اپنے رسول کی محبت بھر دے اور ان کی محبت بھردے جن سے تومحبت کرتا ہے. اے اللہ  ہم مسلمانوں میں باہم الفت پیدا کر دے اورعناداور دشمنی اورکینہ اور حسد دور کر دے۔ اے اللہ ہم مسلمانوں کو بیدار ہوشیار کردے اور دینی اور دنیاوی ذمہ داریوں کو اٹھانے کے لائق بنادے ۔ یااللہ جو دین محمدؐ کی مدد کرتے ہیں ان کی تو مدد کر اور ان میں ہم کو شامل کر، اے اللہ مسلمانوں کی مشکلیں آسان کر، انھیں عزت اور سربلندی عطا فرما۔   اور اے اللہ ہم پر وہ بوجھ  نہ ڈال جو ہم اٹھا  نہ سکیں، ہم پر رحم فرما۔ آمین!

0 comments:

Post a Comment

خوش خبری